پاکستان کو ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا دھچکا، عماد وسیم انجری کے باعث باہر
ویب ڈیسک
|
5 Jun 2024
پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا، آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث T20I ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
گرین شرٹس کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے جمعرات (6 جون) کو امریکہ کے خلاف میچ میں اپنی عدم دستیابی کی تصدیق کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیموں نے عماد کو آرام کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ انہیں گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران دائیں پسلی پر گیند لگی جس کے بعد سے وہ تکلیف میں مبتلا ہیں۔
بابر نے امریکہ میں صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عماد سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
تاہم، کپتان نے وسیم کی آئندہ میچوں میں شرکت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’وہ باقی میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔‘‘
پاکستان اپنا افتتاحی میچ میزبان ٹیم کے ساتھ ڈیلاس کے گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
امریکی ٹیم میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دے کر فتح کا سفر شروع کر چکی ہے۔
پاکستان اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان
پاکستان کے میچوں کا شیڈول:
6 جون - پاکستان بمقابلہ USA، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈلاس
9 جون - پاکستان بمقابلہ انڈیا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک
11 جون - پاکستان بمقابلہ کینیڈا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک
16 جون - پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، سینٹرل بروورڈ پارک اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاڈر ہل، فلوریڈا
Comments
0 comment