پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔
پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا

Webdesk

|

16 Nov 2025

پاکستان نے سری لنکا کوتیسرے اور آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر  سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46  ویں اوور میں 211  رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48، کوشال مینڈس نے34  اور کامل مشارا نے 29  رنز بنائے۔ پوون رتنائیکے نے 32  رنز بنائے۔

پاکستان نے 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان  اور محمد رضوان  نے نصف  سنچریاں اسکورکیں۔ فخر 55 رنزبنا کر آٹ ہوئے،محمد رضوان 61  رنز  بنا کر ناقابل شکست رہے۔ حسین طلعت نے 43رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں6  رنز اور دوسرے میچ میں8  وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!