پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم جوائن کرلی

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم جوائن کرلی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم جوائن کرلی

Webdesk

|

20 May 2024

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو لیڈز میں جوائن کرلیا ہے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے جبکہ قومی ٹیم صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کریگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!