پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

عثمان وزیر نے پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2024

گلگت بلستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کر کے ایک اور ٹائٹل پاکستان کے نام کروادیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی ویلٹر ویٹ ٹائٹل چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا بھارت کے سلوام سے مقابل تھا۔

ضابطے کے تحت میچ سے قبل دونوں فائٹرز نے اپنا ویٹ کروایا اور تصاویر بنوائیں۔ 

جیسے ہی میچ شروع ہوا تو پاکستانی باکسر نے جما کر بھارتی کھلاڑی کو دو مکے رسید کیے جو وہ برداشت نہ کرسکا اور رنگ میں گر گیا۔ ناک آؤٹ کی بنیاد پر امپائر نے عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد عثمان کا زوردار مکا بھی بھارتی باکسر برداشت نہیں کرسکا تھا اور اُس کی سانسیں اکھڑی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ 26 سالہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ وہ کیریئر میں مسلسل 14 فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!