پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

ڈاکٹرز نے ابتدائی ٹیسٹ کرلیے، رپورٹ کا انتظار
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

Webdesk

|

20 Dec 2023

میلبرن ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نوجوان فاسٹ بولر سے متعلق مزید تفصیلات جاری کرے گا۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!