پاکستانی کرکٹ ٹیم کی امریکا سے شکست کی وجہ سامنے آگئی، سنسنی خیز انکشاف
ویب ڈیسک
|
7 Jun 2024
ایک روز قبل ڈیلس میں پاکستانی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ کا اپنا پہلا میچ کھیلا جس میں اُسے امریکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والا میچ برابر ہونے کے بعد اس کا نتیجہ سپر اوور پر ہوا۔ پاکستان کی طرف سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا اور امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز بنا کر جیت کیلیے 19 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں قومی ٹیم ایک اوور میں صرف 13 رنز بنا سکی یوں امریکا کو 5 رنز سے فتح ملی۔ یاد رہے کہ امریکا کی ٹیم کسی بھی انٹرنیشنل ورلڈکپ میں پہلی بار کھیل رہی تھی۔
پاکستانی ٹیم کی شکست پر مختلف سوالات اٹھائے گئے اور مداحوں نے کھلاڑیوں سمیت سلیکشن کمیٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
پاکستان کی شکست کی اصل وجہ؟
جہاں قومی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی مختلف وجوہات سامنے آئیں وہیں امریکا میں موجود اسپورٹس جرنلسٹ شاکر عباسی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل اور میچ پر فوکس کرنے کے بجائے دعوتوں پر دھیان رکھا اور رات گئے دیر تک دعوتیں اڑاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ کھلاڑی تو رات گئے ڈیلس میں شیشہ بار پر بیٹھ کر شیشہ پینے میں مصروف رہے جبکہ امریکا کے وقت کے مطابق صبح دس بجے اُن کا میچ تھا۔
Comments
0 comment