پاکستانی کرکٹر پر امریکا میں بلا خرید کر پیسے نہ دینے کا الزام

ویب ڈیسک
|
22 Mar 2025
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ نیوجرسی کے ایک اسٹور میں پیش آیا، جہاں قومی کرکٹر نے تین اعلیٰ معیار کے کرکٹ بیٹ خریدے۔ دکان کے مالک نے خود نیویارک جا کر بیٹ ڈیلیور کیے تاہم ان کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
دکان کے مالک نے پیسوں کی وصولی کے لیے کئی بار کالز اور میسجز کیے، لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔
نجی چینل کے صحافی نے احتیاط برتتے ہوئے کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا ہے۔
صارفین کرکٹر کی شناخت کے بارے میں قیاس آرائی کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں، تو یہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Comments
0 comment