پاکستانی نوجوان کوہ پیما کا سرد ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان

پاکستانی نوجوان کوہ پیما کا سرد ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان

اسد علی میمن انٹارکٹیکا کی سرد ترین چوٹی سر کریں گے جہاں درجہ حرارت منفی 90 تک ہے
پاکستانی نوجوان کوہ پیما کا سرد ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

16 Nov 2024

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکٹکا کی چوٹی ونسن کو سر کرنے کی ٹھان لی ہے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد میمن 16ہزار 50 چوٹی سر کرنے دسمبر کے پہلے ہفتہ میں روانہ ہوں گے، ماضی میں دنیا کی بلبد ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے اسد علی میمن نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ 98 فیصدی برف سے ڈھکے مستقل غیر انسانی آبادی والے دنیاکے پانچویں براعظم میں 80- سے 90- سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک پہنچ جانے والے موسم کی چوٹی تک رسائی پانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2 برس سے اس مقصد کے حصول کے لیے  ٹریننگ اور اسکردو کے ٹھنڈے موسم میں مشقیں کرکے خود کو موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دعائیں شامل رہیں تو ونسن چوٹی کو سر کرنے کے بعد وہاں پاکستانی پرچم لہراوں گا، معاونت اورتعاون پر سندھ حکومت اور دیگر اداروں کا شکر گزار ہوں۔

اسد میمن نے کہا کہ کوہ پیمائی  کے فروغ اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیےاکیڈمی قائم کروں گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!