پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے امریکا پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے امریکا پہنچ گئی

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم ڈیلاس پہنچی ہے
پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے امریکا پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز میں شرکت کیلیے امریکا پہنچ گئی۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں چار صفر سے شکست کا سامنا کرنے والی بابر الیون لندن سے بذریعہ جہاز امریکا کے شہر ڈیلاس پہنچی۔

پاکستان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا کے ساتھ کھیلے گی۔ بنگلادیش کو شکست دینے اور ہوم گراؤنڈ کیوجہ سے میزبان ٹیم کو سبقت حاصل ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش نہ کرنے کیوجہ سے پریشر کا شکار ہے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں انڈیا ۔ امریکہ ۔ کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!