پاکستانی ویٹ لفٹر نے مسٹر یونیورس مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
ویب ڈیسک
|
23 Oct 2024
کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر رمیز ابراہیم نے چوالیس ممالک کے باڈی بلڈرز کو شکست دے کر مسٹر یونیورس کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ورلڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام مسٹر یونیورس 2024 مقابلے میں رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
انہوں نے آسٹریلیا، بھارت اور امریکہ سمیت 44 ممالک کے شرکاء سے مقابلہ کیا، اس کے علاوہ رمیز نے مردوں کی فزیک کیٹیگری میں پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔
انہوں نے اپنی جیت کی خوش خبری انسٹاگرام پر شیئر کی اور سفر کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستانی کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے اس سے قبل 2022 میں تین عالمی ٹائٹل جیتے اور ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں مزید کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments
0 comment