پسماندہ خاندانوں کی بیٹیوں کو معیاری تعلیم دینا ناگزیر ہے: شاہد آفریدی

پسماندہ خاندانوں کی بیٹیوں کو معیاری تعلیم دینا ناگزیر ہے: شاہد آفریدی

پسماندہ علاقوں کی بچیوں کو معیاری تعلیم سے محروم رکھا گیا تو پاکستان کی ترقی اُدھوری رہ جائے گی
پسماندہ خاندانوں کی بیٹیوں کو معیاری تعلیم دینا ناگزیر ہے: شاہد آفریدی

Webdesk

|

4 Jun 2025

کراچی :پاکستان کے مایہ ناز اسپورٹس اسٹار اور عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے پسماندہ خاندانوں کی بیٹیوں کو معیاری تعلیم دینا ناگزیر ہے۔

یہ بات انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف)  اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے مشترکہ عشائیے کے موقع پر کہی جو ان دونوں فلاحی اداروں کی جانب سے 33,000 سے زائد پسماندہ، اسکول سے باہر بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی مہم کے آغاز کے لیے منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر معروف مخیر حضرات، کراچی کے صنعتکار و کاروباری برادری کے ارکان نے عشائیے میں شرکت کی اور اس اعلی فلاحی مقصد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

یہ عشائیہ پاکستان کے ممتاز صنعتکار اور مخیر شخصیت فرحان حنیف کی میزبانی و معاونت سے منعقد کیا گیا۔شاہد آفریدی، جو ایس اے ایف کے چیئرمین بھی ہیں، نے زور دیا کہ مخیر حضرات اور کاروباری برادری آگے بڑھ کر غریب و پسماندہ پس منظر رکھنے والی بچیوں کی تعلیم کیلئے فلاحی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیہی اور پسماندہ علاقوں کی بچیوں کو معیاری تعلیم سے محروم رکھا گیا تو پاکستان کی ترقی اُدھوری رہ جائے گی۔  انہوں نے کہا، ''یہی بچیاں مستقبل کی مائیں ہیں، ان کی تعلیم پورے معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنے گی، اور میں اس اہمیت کو اس لیے بہتر جانتا ہوں کیونکہ میں خود بیٹیوں کا باپ ہوں۔

''شاہد آفریدی نے بتایا کہ ایس اے ایف گزشتہ آٹھ برسوں سے جی سی ٹی کے ساتھ اشتراک میں کام کر رہا ہے تاکہ دور دراز اور محروم طبقات کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں 5 سے 16 سال کے 2 کروڑ 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے فلاحی اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر خواندگی کی مہم چلانی ہونگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!