پی سی بی کا 'ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام' شروع کرنے کا اعلان

Webdesk
|
23 Mar 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے اسکول، کالجز کی سطح سے طلبہ کو آگے لایا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن آئندہ ماہ شروع ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماہرین ان بچوں کو ٹریننگ دیں گے۔
سی او او سمیر احمد نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تمام وسائل محسن نقوی دیں گے، ٹورنامنٹ ستبر سے نومبر تک کھیلا جائے گا، نئے آنے والے تمام کھلاڑی ملکی کرکٹ میں کردار ادا کریں گے۔
سی ای او پی سی بی سمیر احمد نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جنید ضیا نے کہا کہ اسکول لیول سے ٹیلنٹ کو اوپر لانا وقت کی ضرورت ہے۔
اگلے ماہ سیٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے رجسٹریش کاآغازہوگا، اسکول اورکالجزکے طلبہ کے ٹرائل ہوں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامنے لایاجائیگا، بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے ٹریننگ بہتر کرنی ہے۔
Comments
0 comment