پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

کپتان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

Webdesk

|

11 Jul 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کے لیے فارمولا تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی چار افراد پر مشتمل ہوگی، جس میں جیسن گیلسپی اور گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق بھی حصہ ہوں گے۔

جبکہ ہر فارمیٹ کے کپتان کو بھی سلیکشن ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا اور اسکواڈ الیون میں اس کی رضامندی بھی شامل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے باعث چیئرمین پی سی بی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی اعلان کیوجہ سے وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو عہدوں سے برطرفی کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!