رضوان کو دی گئی ٹیم میں کوئی میچ ونر نہیں، رمیز راجہ
Webdesk
|
30 Oct 2024
لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ اور محمد رضوان کو کپتان بنانے پر ردعمل دے دیا۔
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان کو جو ٹیم دی گئی ہے اس میں میچ ونر بھی نہیں ہے، بابر اعظم سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ آرام چاہتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال میں پاکستان ٹیم کی ضرورت ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو کوچ گیری کرسٹن کے تجربے کی ضرورت تھی، گیری کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو وضاحت دینی چاہیے۔
گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شرلی چھوڑ دی گئی، مقصد کسی کو نیا دکھانا نہیں تھا، شان کو بیٹنگ میں غلطیاں دور کرنے کا کہا تھا، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔
رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ مجھ پر دباؤ رکھنیکے لیے سیاست کی جاتی ہے، جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے۔
Comments
0 comment