رضوان اور سلمان کی شاندار پارٹنر شپ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

رضوان اور سلمان کی شاندار پارٹنر شپ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

پاکستان نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی
رضوان اور سلمان کی شاندار پارٹنر شپ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2025

کراچی: محمد رضوان اور سلمان آغا کی 250 رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست سے دی۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کر کے نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ فائنل میں بھی جگہ بنالی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے۔

اس کے جواب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں 354 رنز بناکر فتح سمیٹی۔ پاکستان کی فتح میں محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز کی پارٹنر شپ کی۔

سلمان آغا نے 103 گیندوں پر 2 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

فخر زمان نے 41، بابر اعظم 23 اور سعود شکیل صرف 15 رنز اسکور کرسکے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر ہینرچ نے 87، میتھیو نے 83 اور کپتان تیبمبا بووما نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ شاہین آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور خوش دل شاہ نے 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!