رکی پونٹنگ کے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار پر جے شاہ کا رد عمل
Webdesk
|
24 May 2024
بھارت کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطوں کی خبروں پر بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کوچنگ کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطوں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جے شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے بہترین کوچ کی تلاش ایک محتاط اور لمبی مشق ہے۔بی سی سی آئی اور نا ہی میں نے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ کے لیے رابطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑا اہم ہے کہ ٹیم کے کوچ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا علم ہو ،لہٰذا بھارتی ٹیم کا نیا کوچ بھارتی ہو سکتا ہے۔ہم ان افراد پر فوکس کررہے ہیں جو بھارتی کرکٹ کے ڈھانچے کو سمجھتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا تھا لیکن رکی پونٹنگ نے بھارتی پیشکش قبول نہیں کی تھی۔
Comments
0 comment