ارشد ندیم کی کامیابی پر شوبز شخصیات بول پڑیں

ارشد ندیم کی کامیابی پر شوبز شخصیات بول پڑیں

احمد علی بٹ کا ارشد ندیم کو گھر اور اکیڈمی بناکر دینے کا مطالبہ
ارشد ندیم کی کامیابی پر شوبز شخصیات بول پڑیں

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2024

پاکستان کے اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 40 سال کے وقفے کے بعد ملک کے لیے پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

 27 سالہ ایتھلیٹ نے سمر گیمز میں 92.97 میٹر کے زبردست تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔

 پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل کے دوران، سینکڑوں لوگ مقابلہ دیکھنے کے لیے میاں چنوں میں ندیم کے گھر کے باہر جمع ہوئے۔

 ملک کے ماسٹر اسپورٹس مین نے کھیل کے دوران اپنی دوسری کوشش میں اولمپک ریکارڈ بھی درج کروایا۔

 اس کامیابی کے بعد، کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے ملک کے لیے اعزاز لانے پر ارشد کی تعریف کی۔

 انسٹاگرام پر پاکستانی اسٹار اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ارشد کے جذبے اور محنت نے یہ ممکن بنایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "ہم سب کو آپ پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔

 میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیج پر جیت کے بعد ہر پاکستانی ارشد ندیم کا شکر گزار ہے۔

کامیڈین احمد علی بٹ نے ارشد کو ایک "بالکل نیا گھر، برانڈ ڈیلز، اسپورٹس اکیڈمی اور بہت کچھ دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس نے ثابت کیا کہ وہ بہترین ہے''۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!