روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
Webdesk
|
7 Dec 2025
وشاکاپٹنم : بھارت کے اوپنر بیٹر روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف 75 رنز کی اننگز کھیلی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 20 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
انہوں نے کیشو مہاراج کے 14ویں اوور میں سنگل رن لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔روہت شرما 27واں رن اسکور کرنے کے بعد سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہوئے جنہوں نے 20 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے 782 اننگز میں 34357 رنز اسکور کررکھے ہیں، ویرات کوہلی کے انٹرنیشنل رنز کی تعداد 622 اننگز میں 27910 ہے، راہول ڈریوڈ نے 605 اننگز کھیل کر 24208 رنز بنا رکھے ہیں۔
روہت شرما فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے 538 اننگز کھیل کر 20048 رنز بنائے ہیں، سارو گنگولی 488 اننگز کھیل کر 18575 رنز بناچکے ہیں۔
واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے یشسوی جیسوال کی شاندار سنچری اور روہت شرما اور ویرات کوہلی کی نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2ـ1 سے اپنے نام کرلی۔
Comments
0 comment