روئنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے 5 گولڈ، 5 سلور اور 4 براونز میڈل جیت لیے
Webdesk
|
13 Aug 2024
کوالالمپور: ملائیشیا میں کھیلی گئی ایشیئن انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان روئنگ ٹیم نے 5گولڈ، 5 سلور اور 4 برونز میڈل جیت لیے۔
ایشیئن روئنگ چیمپئن شپ میں ایشیا کے 15 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ پاکستان ٹیم میں 10 مرد اور 4 خواتین ایتھلیٹ شامل تھیں۔
واضح رہے کہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 9سے 11اگست تک ملائیشیا کے شہر پینانگ میں کھیلی گئی۔ایشیئن انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں چین 204 گولڈ،119 سلور اور 96 برانز میڈل کے ساتھ مجموعی طور پر سب سے زیادہ 419 میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہا۔
تھائی لینڈ108 طلائی ،106چاندی اور 145 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 359 میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ قازقستان 103 گولڈ،92 سلوراور 110 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 305 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
پاکستان پانچ گولڈ، پانچ سلور اور 4 برونز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 33 میڈلز کے ساتھ 24 ویں نمبر پر رہا۔
Comments
0 comment