سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب

سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب

سعود شکیل نے کسی بھی اننگز مز میں 15 سے کم رنز نہیں بنائے
سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے ںاز سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق سعود شکیل ٹیسٹ میچز کی ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ سنگِ میل آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔

سعود شکیل نے کیریئر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125 اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!