سابق باکسنگ عالمی چیمپئن کی گھر سے لاش برآمد

سابق باکسنگ عالمی چیمپئن کی گھر سے لاش برآمد

سابق چیمپئن مقبول، زندہ دل اور پرجوش شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
سابق باکسنگ عالمی چیمپئن کی گھر سے لاش برآمد

Webdesk

|

17 Oct 2025

 مانچسٹر: سابق باکسنگ ورلڈ چیمپئن رکی ہیٹن کی موت کی تحقیقات مین انکشاف ہوا کہ رکی ہیٹن اپنے گھر میں پھندے سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت کو بتایا گیا کہ 46 سالہ رکی ہیٹن، جنہیں 'ہٹ مین' کے نام سے جانا جاتا تھا، 14 ستمبر کو گریٹر مانچسٹر میں واقع اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔

مانچسٹر ساؤتھ کورونر کی عدالت میں پولیس کے تحقیقاتی افسر ایلیسن کیٹلو نے رکی ہیٹن کی لاش ملنے کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ لائٹ ویلٹر ویٹ اور ویلٹر ویٹ میں عالمی چیمپئن بننے والے سابق برطانوی باکسر 12 ستمبر کو آخری مرتبہ اہلِخانہ کو بہتر حالت میں نظر آئے تھے ۔

تاہم اگلے دن سابق چیمپئن متوقع تقریب میں شریک نہیں ہوئے اور 14 ستمبر کی صبح ان کے مینیجر پال انہیں مانچسٹر ایئرپورٹ لے جانے کے لیے ان کے گھر پہنچے، تاکہ وہ دونوں دبئی روانہ ہوسکیں، تاہم پال نے انہیں بے ہوشی کی حالت میں پایا۔

تحقیقاتی افسر ایلیسن کیٹلو مچ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر موت کی وجہ پھندا لگانا بتائی گئی ہے جبکہ تحقیقات کو 20 مارچ 2026 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے، ہزاروں افراد مانچسٹر کی سڑکوں پر رکی ہیٹن کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سڑکوں پر موجود تھے، سابق چیمپئن مقبول، زندہ دل اور پرجوش شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!