سابق کرکٹر ایلکس ہیلز شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Webdesk
|
24 Oct 2024
لندن: سابق انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اپنی دیرینہ دوست اور گرل فرینڈ نینا اسٹرانگ کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مسٹر اور مسز ہیلز! 19.10.24۔ سابق کرکٹر کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
جارحانہ کرکٹر ایلکس ہیلز نے گزشتہ برس نینا اسٹرانگ سے منگنی کا اعلان کیا تھا، بعدازاں جوڑے نے کئی مقامات پر ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات بھی ساتھ شیئر کیے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ہیلز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment