سفیان مقیم نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کردی

سفیان مقیم نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کردی

آج کے میچ کی جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے
سفیان مقیم نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کردی

Webdesk

|

3 Dec 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر سفیان مقیم نے منگل کو کوئنز اسپورٹس کلب میں سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے تاریخ رقم کردی۔

سفیان مقیم نے T20Is میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کے اعداد و شمار کا نیا ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے عمر گل کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا، عمر گل نے 6رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

عمر گل نے یہ کارنامہ دو مرتبہ انجام دیا، پہلی بار 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اور پھر 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی تاریخ دہرائی۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کی جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ، اور تیسرا اور آخری T20I اسی مقام پر 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!