شعیب ملک کی بیٹے کے حوالے سے جذباتی گفتگو

شعیب ملک کی بیٹے کے حوالے سے جذباتی گفتگو

میری زندگی تین شیروں میں بٹی ہوئی ہے، آل راؤنڈر
شعیب ملک کی بیٹے کے حوالے سے جذباتی گفتگو

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2025

پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک نے حال ہی میں پی ٹی وی کے پروگرام "رائزنگ پاکستان" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔ 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد یہ ان کی پہلی بڑی اسکرین پر گفتگو تھی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ "کبھی بھی پیچھے مت ہٹو، جو دل چاہے وہ ضرور کرو۔ میں نے ہمیشہ دل کی سنی، اسی لیے کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل بھی کھیلتا ہوں کیونکہ مجھے مزہ آتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ زندگی میں اپنی خواہشات اور دل کی آواز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ وہ مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کرکٹ کے علاوہ بھی فعال انداز میں حصہ لیتے ہیں۔

شعیب ملک نے خاص طور پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تعلق پر بات کی اور بتایا کہ "میں ہر مہینے دو بار دبئی جاتا ہوں تاکہ اپنے بیٹے سے مل سکوں۔ میں اس کے اسکول کی پک اینڈ ڈراپ خود کرتا ہوں، اسے پارک لے کر جاتا ہوں اور اس کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔"

انہوں نے بتایا کہ اذہان اس وقت ٹینس اور فٹبال کھیل رہا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا مستقبل میں کسی نہ کسی کھیل میں آگے بڑھے، تاہم فیصلہ مکمل طور پر اذہان کا ہوگا۔ 

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ تعلق بہت دوستانہ ہے اور انہوں نے کبھی اسے ڈانٹا نہیں۔

شعیب ملک کی روزمرہ زندگی تین شہروں کے درمیان بٹی ہوئی ہے، کراچی میں ان کا کام،دبئی میں ان کا بیٹا اور سیالکوٹ میں ان کی والدہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ "میں یہ سب خوشی سے کرتا ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کے سب سے قیمتی رشتے ہیں۔''

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!