شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات، کرکٹ میں بہتری پر گفتگو، پی سی بی کے اہم عہدے کیلیے دستیابی ظاہر کردی

شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات، کرکٹ میں بہتری پر گفتگو، پی سی بی کے اہم عہدے کیلیے دستیابی ظاہر کردی

آفریدی کا محسن نقوی کی کاوشوں کا بھی اعتراف
شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات، کرکٹ میں بہتری پر گفتگو، پی سی بی کے اہم عہدے کیلیے دستیابی ظاہر کردی

ویب ڈیسک

|

8 Apr 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کر کے ملک میں کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنے تجاویز پیش کی ہیں۔

راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ جذبات سے جڑا ہوا ایک شعبہ ہے۔ 

انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ "دو بڑے عہدوں پر کام کرنا کسی ایک شعبے کو مکمل توجہ دینے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اگر محسن نقوی صرف کرکٹ پر توجہ دیں تو پی سی بی کو زیادہ بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔"

 ذرائع کے مطابق، شاہد آفریدی نے پی سی بی میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔  

یہ ملاقات پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!