شاہین سے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی واپس لے لی گئی
Webdesk
|
8 Aug 2024
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ایک سیریز کے بعد ہی ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی واپس لے لی گئی ہے جس پر کھیل کے حلقوں میں مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
رواں جنوری میں دورہ آسٹریلیا کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان شان مسعود کا نائب مقرر کیا گیا تھا تاہم محض ایک سیریز کے بعد ورک لوڈ کا بہانہ بناکر بورڈ نے انکی جگہ سعود شکیل کو ذمہ داری سونپ دی۔
اس سے قبل شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف محض ایک ٹی20 سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹادیا تھا اور بابراعظم کو دوبارہ قیادت کے فرائض سونپ دیئے تھے۔
بورڈ کی جانب جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود کپتان جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔
Comments
0 comment