شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا کر قیادت سلمان علی آغا کو دئیے جانے کا امکان
شان مسعود اپنی خراب کارکردگی کے باعث اجلاس میں زیادہ گفتگو نہ کر سکے۔
Webdesk
|
24 May 2026
لاہور: بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں عبرتناک شکست کیبعد شان مسعود کی کپتانی خطرے میں پڑگئی،ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلاد یش سے مسلسل دوسری سیریزمیں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد کپتان شان مسعود کی قیادت سے بھی مطمئن نہیں اورمتعدد فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
بتایا گیا کہ شان مسعود اپنی خراب کارکردگی کے باعث اجلاس میں زیادہ گفتگو نہ کر سکے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سلمان علی آغاکوقومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کے حق میں ہیں اور جلد اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کریں گے۔
Comments
0 comment