شان مسعود ٹیسٹ ٹیم میں بابر اعظم کو شامل کرنے پر رضامند
ویب ڈیسک
|
28 Jun 2024
پاکستان تقریباً چار سال بعد اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی ناکامی کی وجہ سے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ مسعود نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ گرین شرٹس کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے لیے تیار ہو سکیں۔
بولنگ کے شعبے میں سلیکشن کے لیے نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، میر حمزہ، خرم شہزاد اور عامر جمال زیر غور ہیں جبکہ سعود شکیل، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو بھی حتمی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور انہوں نے ٹریننگ کیمپ بھی جوائن کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود نے بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف قومی اسکواڈ میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ 25 اگست کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا ٹیسٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسکواڈ اور تاریخوں کے حوالے سے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔
Comments
0 comment