سلمان علی آغا اور حسن علی نے اپنے فیورٹ کرکٹرز کے نام بتا دیے

سلمان علی آغا اور حسن علی نے اپنے فیورٹ کرکٹرز کے نام بتا دیے

سوئچ ہٹ ڈیوڈ وارنر اچھی کھیلتے ہیں، کٹ شاٹ کامران اکمل بہترین کھیلتے تھے۔
سلمان علی آغا اور حسن علی نے اپنے فیورٹ کرکٹرز کے نام بتا دیے

Webdesk

|

3 May 2026

کراچی: قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے آل ٹائم فیورٹ کرکٹرز کے نام بتا دیے۔

 ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حسن علی نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔سلمان آغا نے آل ٹائم فیوریٹ بولر ثقلین مشتاق کو قرار دیا جبکہ حسن علی نے وقار یونس کا نام لیا۔

ٹی 20 کپتان نے کہا کہ میرے آل ٹائم فیوریٹ بیٹرز محمد یوسف اور مائیکل کلارک ہیں، حسن علی نے کہا کہ وائٹ بال میں میرے پسندیدہ بیٹر ویرات کوہلی جبکہ ریڈ بال میں سچن ٹنڈولکر ہیں۔

 کپتان کے سوال پر حسن علی نے سرفراز احمد کو منتخب کیا جبکہ سلمان آغا نے عمران خان کا نام لیا۔ایک سوال کے جواب میں سلمان آغا اور حسن علی نے کہا کہ ماضی میں 1999 کی ٹیم کا حصہ ہوتے تو بہت مزہ آتا، اس وقت کی سب چیزیں اچھی تھیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ کور ڈرائیو بابر اعظم بہت اچھی کھیلتے ہیں جبکہ پْل شاٹ روہت شرما کا شاندار ہے، اسٹریٹ ڈرائیور سچن ٹنڈولکر کی بہترین تھی اور ریورس سوئپ میکسویل اچھی کھیلتے ہیں۔

سلمان اور حسن نے کہا کہ سوئچ ہٹ ڈیوڈ وارنر اچھی کھیلتے ہیں، کٹ شاٹ کامران اکمل بہترین کھیلتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!