سمرتی مندھانا کا باقاعدہ شادی منسوخ ہونے کا اعلان
Webdesk
|
8 Dec 2025
نئی دہلی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار اوپنر سمرتی مندھانا اور مشہور گلوکار پالاش مچل کی شادی باقاعدہ طور پر منسوخ کر دی گئی۔
ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد مندھانا نے 7 دسمبر کو انسٹاگرام پر ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سمرتی مندھانا نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھنا چاہتی ہیں، تاہم مسلسل افواہوں کے باعث وضاحت ضروری ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ واضح کرنا ہے کہ شادی منسوخ کی جا چکی ہے، میں چاہتی ہوں کہ یہ معاملہ یہیں ختم ہو اور آپ سب اسے وہیں چھوڑ دیں، دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
سمرتی مندھانا نے اپنے کرکٹ کیریئر کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نمائندگی کے لیے پوری توجہ دوبارہ کھیل پر مرکوز کروں گی۔
ذرائع کے مطابق ان کی شادی 23 نومبر 2025ء کو سانگلی میں ہونا تھی لیکن اس دن مندھانا کے والد کی اچانک طبیعت خرابی اور بعد ازاں پالاش مچل کی شدید ذہنی دباؤ کے باعث اسپتال منتقلی پر تقریب فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔
بعد میں دونوں خاندانوں نے حالات کے پیشِ نظر شادی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔اس دوران سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہیں جن میں پالاش مچل پر بے بنیاد الزامات بھی لگائے گئے، مچل کے خاندان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔
سمرتی کے بیان کے بعد پالاش مچل نے بھی ایک علیحدہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس رشتے میں احترام کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا۔
Comments
0 comment