ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ، ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
Webdesk
|
31 May 2024
میزبان ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو 35 رنز سے ہرا دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کل سے امریکا میں ہو رہا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز شریک میزبان ہے۔
میگا ایونٹ سے قبل ٹیمیں اپنے ہتھیاروں کو آزمانے کے لیے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں اور ایسے ہی ایک میچ میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ویسٹ انڈیز نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 257 رنز بنائے۔ نکولس پوران نے 75، راومن پاول نے 52 رنز بنائے۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ہمت 222 رنز پر جواب دے گئی۔ پہلے وارم اپ میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا تھا۔
اس میچ میں بھی 9 کھلاڑی دستیاب تھے باقی تین کھلاڑیوں کی کمی کوچنگ اسٹاف نے پوری کی۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اسسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، اسسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔
Comments
0 comment