ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سلمان علی آغا نے کا اہم
مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمنس نہیں آرہی ہے۔
Webdesk
|
17 Nov 2025
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیں جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ نئے لڑکے جو موجود ہیں کوشش ہوگی سب کو مواقع فراہم کریں۔ مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمنس نہیں آرہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وائٹ بال سیریز میں کارکردگی اچھی رہی ،وہی مومینٹم رکھیں گے۔کوشش کرتے ہیں کہ صائم اور میں دونوں بالنگ کریں ہمارے پاس اچھے آل رانڈرز موجود ہیں ان ہی کو آزمائیں گے۔
Comments
0 comment