ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کا پہلا گروپ امریکا روانہ ہوگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کا پہلا گروپ امریکا روانہ ہوگیا

کپتان روہت شرما، رشبھ پنٹ، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادو اور دیگر امریکا روانہ ہوئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کا پہلا گروپ امریکا روانہ ہوگیا

Webdesk

|

26 May 2024

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کپتان روہت شرما، رشبھ پنٹ، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادو اور دیگر امریکا روانہ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑی آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد روانہ ہوں گے۔

بھارتی آل رانڈر ہاردیک پانڈیا امریکا روانہ ہونے والے پہلے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، ان کے امریکا نہ روانہ ہونے سے متعلق باضابطہ نہیں بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہاردیک پانڈیا کے امریکا نہ جانے کو طلاق کی افواہوں سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا میں ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!