ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور امریکا کا میچ ٹائی ، فیصلہ سپر اوور میں ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور امریکا کا میچ ٹائی ، فیصلہ سپر اوور میں ہوگا

پاکستان نے میزبان امریکا کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور امریکا کا میچ ٹائی ، فیصلہ سپر اوور میں ہوگا

Webdesk

|

7 Jun 2024

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور امریکا کا میچ سنسنسی خیز مقابلے کے بعد برابر ہوگیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کیلیے 160 رنزکا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں امریکا کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی اور پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم 44 اور شاداب خان چالیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔امریکا کے نوتھوش کینجیگے  نے تین جبکہ سوربھ نیتراولکر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،  علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک شکار بنایا۔

ہدف کے تعاقب میں امریکی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی، مونک پٹیل نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ اینڈریس نے 35 رنز بنائے۔

ایرون جونس 36 اور نتیش کمار 14 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔آخری اوور میں امریکا کو جیت کیلیے 15 رنز درکار تھے اور آخری بال پر جیت کیلیے پانچ رنز بنانے تھے تاہم جونس نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!