ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت جائیگی یا نہیں؟ بنگلادیش نے بڑا اعلان کردیا

ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت جائیگی یا نہیں؟ بنگلادیش نے بڑا اعلان کردیا

مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔
ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت جائیگی یا نہیں؟ بنگلادیش نے بڑا اعلان کردیا

Webdesk

|

22 Jan 2026

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجے گا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ بی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس ختم  ہوگیا۔

مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

مشیر کھیل نے کہا ہم کھیلنا چاہتے ہیں ہمیں اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی ہماری بات تسلیم کرے گا۔

آصف نذرل نے کہا کہ ہم اپنے مقف پر قائم ہیں، بھارت میں ہمیں سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، آئی سی سی نے ہمارے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا، بھارتی حکومت نے ہمیں قائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش تک نہیں کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہماری حکومت کا ہے، ہم نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کروانے کی درخواست کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!