طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

نصیر سومرو کی عمر 55 برس جبکہ قد 7 فٹ 9 انچ تھا
طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

17 Mar 2025

دنیا کے طویل القامت لوگوں میں شمار پاکستانی طویل علالت کے بعد 55 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

نصیر سومرو پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور وہ مشین کی مدد سے بھی سانس لیتے تھے۔

ان کے بھائی ریاض سومرو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی مہینوں سے گھر پر علاج کروا رہے تھے۔  

ان کی نمازِ جنازہ کل صبح شکارپور میں ادا کی جائے گی۔  

7 فٹ 9 انچ کے قد کے مالک ناصر سومرو اپنی غیر معمولی لمبائی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور تھے۔ ان کے قد کی وجہ سے انہیں نیشنل ایئر لائن نے نوکری کی پیشکش بھی کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!