ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست، چیئرمین پی سی بی قومی ٹیم کے حق میں کھڑے ہوگئے
ویب ڈیسک
|
27 Jul 2024
ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی پاکستانی خواتین کی ٹیم کے حق میں کھڑے ہوگئے۔
قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا نے تین وکٹوں سے شکست دی اور فائنل میں رسائی حاصل کی، ویمن ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 141 رنز کا ہدف دیا، مذکورہ ہدف لنکن ٹیم نے اپنی کپتان ماری اتھاپتتھو کی 63 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 19.5 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور فتح اپنے نام کرلی۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی ویمن ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شکست کے باوجود بیان جاری کیا اور کہاکہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے، ایونٹ میں پاکستان ویمن قوم کی توقعات پرپورا اتری ہے۔
Comments
0 comment