ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

Webdesk
|
23 Feb 2025
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، کوہلی تیز ترین 14000 ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میچ کے دوران ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
کوہلی نے 2008میں سری لنکا کے خلاف انٹر نیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا، ویرات کوہلی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس میں کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا شامل ہیں۔
ویرات کوہلی کی تازہ پرفارمنس ان کی ساکھ کو کھیل میں سب سے زیادہ رن اسکور کرنے والوں میں سے ایک کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔
Comments
0 comment