اے بی ڈیویلیئرز کے ٹاپ 5 کرکٹرز کی فہرست، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل ؟

اے بی ڈیویلیئرز کے ٹاپ 5 کرکٹرز کی فہرست، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل ؟

ڈی ویلیئرز نے کوہلی کے بجائے سچن ٹنڈولکر فہرست میں منتخب کیا ہے۔
اے بی ڈیویلیئرز کے ٹاپ 5 کرکٹرز کی فہرست، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل ؟

Webdesk

|

3 Sep 2025

پیٹرز برگ : جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے ٹاپ 5 کرکٹرز کی فہرست میں سابق پاکستانی فاسٹ بولر کو شامل کرلیا۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے ٹاپ کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے جن کے خلاف وہ کھیلے ہیں ان میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے قریبی دوست اور سابق رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھی ویرات کوہلی کو فہرست میں شامل نہیں کیا۔ ڈی ویلیئرز نے کوہلی کے بجائے سچن ٹنڈولکر فہرست میں منتخب کیا ہے۔

ان کے ٹاپ فائیو کرکٹرز میں جیک کیلس، اینڈریو فلنٹوف، محمد آصف، شین وارن اور سچن ٹنڈولکر شامل ہیں،اے بی نے کہا کہ کیلس بہترین آل راؤنڈر ہے یا شاید اب تک کا بہترین کرکٹر ہے۔

محمد آصف وہ بہترین سیمر تھا جس کا میں نے کبھی سامنا کیا ہے۔ مجھے وارن کے خلاف کھیلنا پسند تھا، لیکن مجھے کبھی مشکل نہیں لگی۔ مجھے ان کی مجموعی شخصیت پسند تھی، فلاپی ہیٹ، زنک کریم، سنہرے بال ہوتے تھے۔

اینڈریو فلنٹوف، جو ایک بڑے میچ پرفارمر تھے۔ ایجبسٹن میں کیلس کے لیے وہ یارکر جو میں نے کبھی دیکھا ہے سب سے بہترین ہے۔

واضح رہے کہ ڈی ویلیئرز خود جدید کرکٹ کی سب سے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ 14 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے 114 ٹیسٹ میں 50.66 اور 228 ون ڈے میچوں میں 53.50 کی اوسط سے اسکور کیا۔

ابھی حال ہی میں انہوں  نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 میں جنوبی افریقا چیمپئنز کی کپتانی کی، 220 کے حیران کن اسٹرائیک ریٹ پر چھ اننگز میں 429 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔

ان کی قیادت میں ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔محمد آصف نے 23 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے 2.99 کے اکانومی ریٹ سے 106 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 38 ون ڈے میں بھی حصہ لیا اور 4.71 رنز فی اوور کی اوسط سے 46 وکٹیں حاصل کیں، اس کے ساتھ ساتھ 11 ٹی ٹوئنٹی میں 8.00 کی اکانومی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!