آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اور شاہین کی کیا پوزیشن رہی؟
ویب ڈیسک
|
17 Jul 2024
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جانب سے جاری رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کے شاہین آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ بلے بازوں میں انگلینڈ کے ہیری بروک 3 7 ویں نمبر اور انگلش بیٹر زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بولرز میں بھارت کے ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے انگلش بولر جیمز اینڈرسن 8ویں نمبر پر رہے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کیٹگری میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
Comments
0 comment