یورو فٹبال کپ: اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے دی
ویب ڈیسک
|
15 Jul 2024
اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی بار یورو کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں، جس کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کر کے گول کرنے کی کوشش کی۔
اسپین کے نکو ویملیز نے 47ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری تو دلائی تاہم جواب میں 73ویں منٹ میں کول پالمر نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔
کھیل اپنے اختتامی لمحات کی طرف تھا کہ کچھ دیر قبل ہی اسپین کے دو کھلاڑیوں نے شاندار کوارڈینیشن کے ساتھ اسپین کو دوسرے گول سے برتری دلائی اور یہی میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا جس کی برتری کھیل کے آخر تک رہی اور یورو 2024 کا چیمپئن اسپین بن گیا۔
Comments
0 comment