یوسف پٹھان نے بھارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی
ویب ڈیسک
|
5 Jun 2024
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ترینمول کانگریس کے امیدوار سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے مغربی بنگال کے حلقہ بہارم پور سے کامیابی حاصل کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو شکست دی۔
یوسف پٹھان کا کانگریس کے امیدوار ادھیر رنجن چوہدری سے مقابلہ تھا اور انہیں بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یوسف پٹھان نے کانگریس امیدوار کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
کانگریس کے ادھیر رنجن نے 3 لاکھ 59 ہزار 367 ووٹ لیے جبکہ یوسف پٹھان نے 4 لاکھ 23 ہزار 451 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر نرمل کمار ساہا تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 3 لاکھ 23 ہزار 685 ووٹ حاصل کیے۔
Comments
0 comment