119 لڑکیوں کا استحصال کرنے والے درندہ صفت پاکستانی کو 17 سال قید کی سزا

119 لڑکیوں کا استحصال کرنے والے درندہ صفت پاکستانی کو 17 سال قید کی سزا

آسٹریلیا کی عدالت نے سزا سنادی
119 لڑکیوں کا استحصال کرنے والے درندہ صفت پاکستانی کو 17 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2024

آسٹریلیا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا جنسی درندہ جو لڑکیوں کو جنسی حرکات پر اکسا کر بلیک میل کرتا تھا اُسے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 17 برس قید کی سزا سنادی۔

عدالت سے سزا پانے والے شخص کی شناخت زین العابدین رشید کے نام سے ہوئی جو یوٹیوبر کا روپ دھار کر دنیا بھر کی لڑکیوں سے جنسی حرکات کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش 20 ممالک سے تعلق رکھنے والی 286 لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات میں سے 119 کا اعتراف کیا اور بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 16 سال سے کم تھیں۔

پرتھ کی عدالت میں پراسیکیوشن نے بتایا کہ زین متاثرہ لڑکیوں کو تصاویر اہل خانہ کو بھیجنے کی دھمکی دے کر اُنہیں جنسی حرکات پر مجبور کرتا جبکہ تشدد پر مجبور کرتا تھا۔

آسٹریلوی حکام نے اس واقعے کو ملکی تاریخ میں جنسی مواد کے ذریعے بلیک میلنگ کے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیوڈ میک لین نے بتایا کہ ملزم نے متاثرین کی تکلیف، درد اور خوف کو بے دردی سے نظر انداز کیا، جس وجہ سے یہ آسٹریلیا میں ’سیکسٹارشن‘ کے خوفناک مقدمات میں شامل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا اس قسم کا آن لائن استحصال اور بدسلوکی تباہ کن ہے، زندگی بھر صدمے کا سبب بنتی ہے۔ جج نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کا جرم اس قدر سنگین ہے کہ اس کا موزانہ کسی دوسرے ملک کے کیس سے نہیں بنتا۔

زین العابدین نے تفتیش میں بتایا کہ وہ یوٹیوب کا روپ دھار کر لڑکیوں سے بات کرتا اور اُن سے جنسی خواہشات پر گفتگو کرتا تھا اور پھر اُسی چیٹ کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرتا تھا۔

وہ متاثرہ لڑکیوں کو دھمکی دے کر مطالبہ کرتا تھا کہ وہ گھٹیا سے گھٹیا جنسی حرکات کو کیمرے میں ریکارڈ کروائیں۔ ان میں سے ایک لڑکی نے خودکشی کی کوشش بھی کی جس کی تصاویر زین کو بھیجیں مگر اُس نے خوف کے باوجود بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

آسٹریلوی حکام کی جانب سے انٹرپول اور امریکی تفتیش کاروں سے رابطہ کیا گیا تھا، جس کے بعد 2020 میں ملزم کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔ زین العابدین اس سے قبل پرتھ کے ایک پارک میں اپنی کار میں 14 سالہ بچے پر دو مرتبہ جنسی تشدد کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!