24 گھنٹوں میں 35 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، پاسداران انقلاب

24 گھنٹوں میں 35 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، پاسداران انقلاب

یہ اقدامات خطے میں سکیورٹی برقرار رکھنے اور بحری آمد و رفت کو منظم بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔
24 گھنٹوں میں 35 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، پاسداران انقلاب

Webdesk

|

22 May 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 تجارتی بحری جہازوں نے ایران کی اجازت اور رابطے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر کیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان جہازوں میں آئل ٹینکرز، کنٹینر بردار بحری جہاز اور دیگر تجارتی کشتیاں شامل تھیں، جنہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام سے باقاعدہ اجازت لینا پڑی۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور جہازوں کی نقل و حرکت کو مربوط نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ اقدامات خطے میں سکیورٹی برقرار رکھنے اور بحری آمد و رفت کو منظم بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار منتقل کی جاتی ہے، اسی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے دوران اس راستے کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!