25 برس تک مسجد نبوی میں مؤذن کی خدمات انجام دینے والے شیخ فیصل انتقال کرگئے

25 برس تک مسجد نبوی میں مؤذن کی خدمات انجام دینے والے شیخ فیصل انتقال کرگئے

اُن کا نماز جنازہ بعد فجر مسجد نبوی میں ادا کیا گیا جبکہ تدفین جنت البقیع قبرستان میں ہوئی
25 برس تک مسجد نبوی میں مؤذن کی خدمات انجام دینے والے شیخ فیصل انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2025

مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذنِ شیخ فیصل نعمان 23 دسمبر کو انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں 25 برس تک مؤذن کی خدمات انجام دینے والے شیخ فیصل نعمان کا گزشتہ شب انتقال ہوا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ منگل کے روز فجر کی نماز کے بعد مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علما، نمازیوں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں جنت البقیع کے تاریخی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شیخ فیصل نعمان کو سن 1422 ہجری (2001 عیسوی) میں مسجدِ نبوی ﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 25 برس تک نہایت خلوص، عاجزی اور وقار کے ساتھ یہ عظیم ذمہ داری انجام دی اور 1447 ہجری تک حرمِ نبوی ﷺ میں اذان دینے کی سعادت حاصل کرتے رہے۔

ان کا تعلق ایک دینی خانوادے سے تھا، جس کی نسلوں نے مسجدِ نبوی ﷺ میں اذان کی خدمت انجام دی۔ ان کی آواز میں دی جانے والی اذان برسوں تک نماز کی طرف بلاتی رہی۔

شیخ فیصل نعمان کے انتقال پر دنیا بھر سے علما اور مسلمانوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ عقیدت اور احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!