3 hours ago
500روپے کا تنازع، دوست نے دوست کی جان لے لی
Webdesk
|
23 Jun 2026
دہلی: بھارت میں صرف 500 روپے کے تنازع پر دوست نے دوست کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے فتح پور بیری میں پیش آیا جہاں شراب پی کر دو دوستوں کے درمیان 500 روپے پر جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ نشے میں دھت شخص نے اپنے دوست کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مار ڈالا اور پھر مقتول کی لاش کے پاس بیٹھا رہا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ مرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ اروند اور ملزم کی شناخت 25 سالہ منوج کمار کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا دوران تفتیش معلوم ہوا کہ منوج نے مبینہ طور پر اروند کو ایک کام کے لیے 500 روپے دیے تھے تاہم اروند نے نہ تو کام مکمل کیا اور نہ ہی رقم واپس کی جو جھگڑے کا باعث بنی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
Comments
0 comment