عالمی عدالت کے انصاف کے فیصلےپر اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

عالمی عدالت کے انصاف کے فیصلےپر اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

عالمی عدالت انصاف نے انسانیت دشمنی فیصلہ کیا، نیتن یاہو
عالمی عدالت کے انصاف کے فیصلےپر اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

ویب ڈیسک

|

22 Nov 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی عدالت انصاف سے وارنٹ جاری کرنے کو انسانیت دشمنی اور انسانیت کیلیے سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی فوجداری عدالت نے اپنے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کو انسانیت کے لیے سیاہ ترین دن اور فیصلے کو اپنےجارحانہ عزائم کو دہرایا کہ عالمی فوجداری کا یہ فیصلہ انھیں ان کے ملک کے دفاع سے ہرگز نہیں روک سکتا۔

نیتن یایو نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر کہا کہ آئی سی جے نے انسانیت کی دشمنی اور جانبداری جمہوری ریاستوں کے دفاع کے حق کی پامالی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیل کے خلاف ہونے والے جنگی جرائم کو نظر انداز کر کے حماس کے جرائم کو چھپا رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!