عراق، دہشتگردی کے 10 مجرموں کو سزائے موت
عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی۔
Webdesk
|
23 Jul 2024
بغداد: عراق میں دہشت گردی کے جرم میں 10 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی۔
داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔ عراق میں اپریل میں بھی 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔
Comments
0 comment