عید پر بھی اسرائیلی بربریت، بچوں سمیت 64 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
|
1 Apr 2025
غزہ: عیدالفطر کے خوشی کے موقع پر بھی صیہونی درندوں نے اپنی خونریزی جاری رکھی اور غزہ پٹی میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں 64 فلسطینی شہید ہوئے جن میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں 8 طبی کارکن، 5 شہری دفاع کے کارکن اور ایک اقوام متحدہ کا ملازم شامل ہے۔
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
عید کے موقع پر بچوں کے ننھے ہاتھوں میں توپھر اور مٹھائی کی بجائے صیہونی بم اور گولیاں تھما دی گئیں۔ غزہ کی ویران گلیوں میں عید کی نماز کے بجائے صرف ماتم اور چیخیں گونج رہی ہیں۔
دنیا بھر کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی نے صیہونی درندوں کے ہاتھوں کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ عالمی ادارے صرف بیان بازی تک محدود ہیں جبکہ غزہ کا ہر بچہ اذیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔
فلسطینی عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ صیہونی مظالم کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دیں گے۔ غزہ کی زمین خون سے سرخ ہے مگر اس کے باسیوں کے عزم میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا۔
Comments
0 comment