16 hours ago
عیدالاضحی میں بھی اسرائیلی بربریت، 48 گھنٹوں میں 117 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
|
8 Jun 2025
اسرائیلی فوج نے عید الاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز بربریت مچاتے ہوئے مزید 117 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے کیے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 42 فلسطینی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ عید کے دوسرے روز اسرائیلی فوج کی بربریت میں 75 مظلوم فلسطینی شہید ہوئے۔
الجزیرہ کے مطابق جبالیہ کے شمالی علاقے میں شدید بمباری میں 11 افراد موقع پر شہید ہوئے۔ حملے اس وقت کیے گئے جب فلسطینی عید کی نماز اور تقریبات کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ پر مسلسل فائرنگ اور بمباری جاری رکھی۔
مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی بڑی تعداد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، عید کی خوشیوں کے بجائے غزہ کی فضا سوگ، ماتم اور ہنگامی امداد کی آوازوں سے گونجتی رہی۔ اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینیوں کو اپنے گھروں اور عید کی تقریبات کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا پڑا۔
Comments
0 comment